مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے،اردوان


انقرہ: (مشرق نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک شامل ہوں گے،معاہدے کےلئے ویژن صرف 3ممالک تک محدود نہیں ،امید کرتے ہیں معاہدہ مزید وسعت اختیار کرے اور شاید خطے کے تمام ممالک دائر کار میں یکجا ہو جائیں۔

وزارت دفاع کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک کی شمولیت متوقع ہے، ضروری طریقہ کار طے پانے کے بعد مزید ممالک معاہدے کا حصہ ہوں گے،مقصد دفاعی صنعت میں تعاون کا فروغ د،مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی شراکت بھی معاہدے کا حصہ ہے،ترکیہ، پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان پائیدار ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم ہوگا، اتحادی ممالک معاہدے کے تحت مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے۔

دریں اثنا ترک صدر طیب اردوان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی ،مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا،فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا فلسطین کی حمایت ،غزہ کےلئے انسانی و طبی امداد پر ترکیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی سلامتی و استحکام کےلئے اہم ہے۔