تہران:(مشرق نیوز)ایران کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ جاں بحق،دوسرا محفوظ رہا۔
فارس نیوز کے مطابق لڑاکا طیارے نے 2پائلٹس کے ہمراہ پرواز بھری، طیارہ 31 ویں ٹیکٹیکل فائٹر سکواڈرن سے تعلق رکھتا تھا، دوران پرواز مشکوک صورت حال کو دیکھتے ہوئے پائلٹس نے واپسی کا فیصلہ کیا،پائلٹس کسی حد تک طیارے کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے ہمدان ایئربیس تک واپس لانے میں کامیاب بھی ہوگئے ،لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے گیئر کھولے تو اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔
ترجمان ایرانی فوج نے کہا طیارے میں سوار 2پائلٹس میں سے ایک جان کی بازی ہار گیا ،دوسرا محفوظ رہا،حادثے کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
ایران کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق،دوسرا محفوظ رہا



















