واشنگٹن:(بیورورپورٹ )امریکی جریدے نے کہا ہے افغانستان دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ ،طالبان رجیم کی شدت پسندی،غیرقانونی سرگرمیوں ،دہشتگردوں کی سرپرستی نے خطے کا امن داﺅ پرلگا دیا،طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی سے القاعدہ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے القاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں،طالبان ،القاعدہ ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیں، خطے کے دیگر ممالک بھی افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی،سرحد پارحملوں ،شدت پسندی سے شدیدمتاثر ہیں،طالبان کی سرپرستی میں القاعدہ افغانستان میں فتنہ الخوارج سمیت دیگر دہشتگرد گروہوں کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا طالبان رجیم کے زیرتسلط افغانستان کا دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بنناخطے کے امن کےلئے خطرہ ہے،پاکستان افغانستان میں دہشتگردتنظیموں کی موجودگی کے حوالے سے عالمی برادری کوبارہا آگاہ کرچکا، وقت آگیادنیا دہشتگردوں ،سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
افغانستان دہشتگرد تنظیموں کا گڑھ ،طالبان نے امن داﺅ پر لگا دیا،امریکی جریدہ



















