آزاد کشمیر میں کامیابی عوامی اعتماد کی عکاس ہے،اسحاق ڈار


مظفرآباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی ملاقات ،حکومت سازی ،آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگ کی انتخابی کارکردگی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا پارٹی کی کامیابی عوام کے اعتماد کی عکاس ہے،شاہ غلام قادر نے کہا ن لیگ آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت ،خطے کی تعمیر و ترقی کےلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔