نیودہلی(مشرق نیوز)تشدد کے سنگین الزامات،بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر پر مقدمہ درج کرا دیا۔
44 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا اولاد کی پیدائش کے 3ہفتے بعد شوہر نے نہ صرف گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ جبری طور پر گھر سے بے دخل بھی کردیا ،پیٹر نے دھکے دئیے، گھڑی چھینی ،بچے کو دودھ پلاتے وقت گھر سے نکالا۔
سلینا جیٹلی نے خواتین کےخلاف گھریلو تشدد کیلئے کام کرنے والے ادارے کو بھی درخواست دےدی اورشوہر سے 50 کروڑ ہرجانے ،10 لاکھ بھارتی روپے ماہانہ معاوضے کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیٹر ہاگ کو نوٹس جاری کرکے اگلی تاریخ 12 دسمبر مقرر کردی ۔
تشدد کے سنگین الزامات،بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے شوہر پر مقدمہ درج کرادیا



















