اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ 17 ماہ بعد منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے استعفیٰ دی گئی تاریخ سے ہی منظور کیا،سردار اختر مینگل جنوری 2026 تک بطور ممبر قومی اسمبلی تمام مراعات استعمال کرتے رہے،این اے 256خضدار ون میں3 ماہ کے اندر ضمنی الیکشن ہو سکتا ہے۔