پالے کیلے،کلکتہ،دہلی:(مشرق نیوز) نسانکا کالاٹھی چارج،شاندار سنچری،سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے پچھا ڑدیا۔
پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے باﺅلنگ کو ترجیح دی،آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں181پر ڈھیر ہوگئی،ٹریوس ہیڈ ،کپتان مچل مارش بالترتیب 56 ،54رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سری لنکا نے ہدف نسانکا کی شاندار سنچری کی بدولت 2وکٹوں کے نقصان پر18اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا،مینڈس نے بھی 51رنز کی شاندار اننگز کھیلی،مسلسل دوسری شکست کے بعد آسٹریلیاکاٹی 20ورلڈکپ میں سفر تقریباً تمام ہوگیا۔
ایک اور میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے،ول جیکس 53 رنز بنا کرنمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں اٹلی نے شاندار مزاحمت کی اور آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھااور178 رنز پرہمت ہار گئی،دہلی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد یو اے ای کو ہرادیا۔
یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے،صہیب خان نے 68 رنز کی اننگز کھیلی،افغانستان نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، ابراہیم زادران 53عظمت عمرزئی 40 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے۔
2024میں عمران خان کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی
25فروری کوعمران کی ہسپتال منتقلی انجکشن لگانے کی حد تک ہوگی،وفاقی وزیر
بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کے قریب ،محدودحملے کاسوچ رہا ہوں،ٹرمپ
وزیراعظم سے ملاقات ،ڈی ایف سی وفد کی سرمایہ کاری بڑھانے میں اظہار دلچسپی
ہرجانہ کیس،سپریم کورٹ نے عمران خان کےخلاف کارروائی سے روکدیا
غیر قانونی طور پر بھارت جا کر شادی کرنےوالی سیما کے ہاں چھٹے بچے کی پیدائش
چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب کےلئے 3 گاڑیوں کی اجازت،لامحدود پٹرول
غزہ کی تعمیر نو کےلئے فیفا ،بورڈ آف پیس میں تعاون کا معاہدہ
قومی ہاکی ٹیم کےساتھ ناروا سلوک پرپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
احتجاج کیس،عدالت نے علیمہ خان کو 23فروری کو پیش ہونے کا حکم دےدیا



















