ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان ،نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ

کولمبو:(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان ،نیوزی لینڈ کامیچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تو بارش شروع ہوگئی ،بادل مسلسل برسنے کے بعد ایک گیند بھی نہ کرائی جاسکی اور میچ منسوخ کرنا پڑا،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔