کوہاٹ (مشرق نیوز) کوہاٹ کے نواحی علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق منگل کے روز کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
ڈی پی او نے بعد ازاں تصدیق کی کہ پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بعدازاں دوران علاج مزید 2 اہلکار شہید ہوگئے جس کے بعد دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی جن میں ایک ڈی ایس پی بھی شامل ہے۔
ایم ایس کے مطابق دہشت گروں کے حملے میں مجموعی طور پر 7 افراد شہید ہوئے جن میں ایک راہگیر بھی شامل ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں 3 پولیس اہلکار اور ایک زخمی شہری زیرعلاج ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع علاقے میں طلب کر لی گئی ہے۔
کوہاٹ ، پولیس موبائل پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 6 اہلکار ، ایک شہری شہید، دہشت گرد فرار


















