دشمن ممالک کے عسکری سازوسامان کو آبنائے ہرمز سے نہیں گزر نے دینگے : ایران

تہران (مشرق نیوز) ایران نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا دشمن ممالک کے فوجی ہتھیاروں، عسکری سازوسامان کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ایران کے پہلے نائب صدر رضا عارف نے اپنے بیان میں کہا ماضی میں ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے حق میں نرمی اختیار کی تھی اور ایسے فوجی سامان کو گزرنے دیا جاتا تھا جو بعد میں ایران کےخلاف استعمال ہوتا تھاتاہم اب ایسا دوبارہ نہیں ہوگا، ایران اب اپنی قومی سلامتی اور علاقائی مفادات کے تحفظ کیلئے سخت اقدامات کرے گا اور کسی بھی ایسے فوجی سامان کی ترسیل برداشت نہیں کی جائے گی جو دشمن قوتوں کے مفاد میں ہو،دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا امریکہ اور اسرائیل نے اہم توانائی گزرگاہوں میں جان بوجھ کر عدم استحکام پیدا کیا ،الزام ایران پر ہی لگادیا، امریکہ اور اسرائیل روایتی حکمت عملی کے تحت پہلے بحران پھر جنگی صورتحال پیدا کرتے ہیں پھر امن کی بحالی اور استحکام کے نام پر مزید کارروائیوں کو جواز دیا جاتا ہے جیسے رومی سیاست دان ٹیسی ٹس کہتے تھے وہ تباہی پیدا کرتے ہیں اور اسے امن کا نام دیتے ہیں۔