اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دےدی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ای سی سی نے متعدد منصوبوں کےلئے گرانٹس کی منظوری دےدی ۔

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام کیلئے 7 ارب 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔

پاک بحریہ کے ہنگور پراجیکٹ کیلئے 10 ارب 15 کروڑ، اسلام آباد پیس ٹاکس کے سکیورٹی انتظامات کیلئے 69 کروڑ 29 لاکھ، اسلام آباد میں امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کیلئے 24 کروڑ 10 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان لینڈ پورٹس اتھارٹی کی آپریشنل ضروریات کیلئے 52 کروڑ 80 لاکھ، پاکستان کوسٹ گارڈز کیلئے فاسٹ پٹرول بوٹس ،انفراسٹرکچر کی خریداری کیلئے 80 کروڑ، اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کیلئے ایک ارب 88 کروڑ 37 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔

نیکٹا کی آپریشنل ضروریات کیلئے 15 کروڑ، ریکوڈک منصوبے کے سکیورٹی اخراجات کیلئے 41 کروڑ 39 لاکھ، پی ٹی وی ملازمین کی جون 2026 کی تنخواہوں کیلئے 73 کروڑ 30 لاکھ،ضلع شگر گلگت بلتستان میں ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب کیلئے 18 کروڑ 35 لاکھ، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں و الاونسز کیلئے 11 کروڑ 99 لاکھ، کراچی ،حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر پیکجز کیلئے 8 ارب 75 کروڑ 89 لاکھ کی منظوری بھی شامل ہے۔