ناکہ بندی ختم، آبنائے ہرمز بلامعاوضہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھلے گی: ٹرمپ

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہوگیا، آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے جس میں لبنان بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت اب آبنائے ہرمز کو بلا معاوضہ اور مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائیگا جبکہ امریکہ اپنی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے بحری جہازوں کیلئے راستے کھل گئے ہیں اور اب عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بحال کیا جا رہا ہے، ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، مبارکباد! آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دی جاتی ہے اور امریکی بحری ناکہ بندی فوری طور پر ختم کی جاتی ہے۔

انہوں نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ دنیا کے جہاز روانہ ہوں، تیل کی روانی شروع ہو، اعلامیہکے مطابق اس پیشرفت کو ایک تاریخی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ ایک ابتدائی فریم ورک کا حصہ ہے، جس کے تحت آئندہ دنوں میں تکنیکی مذاکرات اور عمل درآمد کے مراحل طے کیے جائیں گے، واضح رہے کہ باضابطہ دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔