کفایت شعاری مہم،وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) کفایت شعاری مہم مزید تیز ،سرکاری اخراجات میں کمی کےلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان،غیر ضروری وزراتیں ختم کرنے پرغور شروع کردیا گیا،ذرائع کے مطابق داخلہ، خزانہ، بحری امور اور دفاع سمیت کئی اہم وزارتوں میں تبدیلی ،کابینہ کا حجم کم کرنے کےلئے بعض وزارتیں ضم، کچھ وزرائے مملکت کو فارغ کرنے کی تجاویز سامنے آگئیں،اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ،نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی برقرار رہیں گے،وزارت خارجہ کےلئے محسن نقوی مضبوط امیدوار ،داخلہ کیلئے رانا ثنا ،اعظم نذیر تارڑ کے ناموں پر بھی غور ،وزارتوں ،ڈویژنز کی تعداد کو 32 تک محدود کیاجاسکتا،مجوزہ تبدیلیوں کے بعد وفاقی کابینہ کی نئی ساخت آئندہ اڑھائی سال کےلئے تیار کیے جانے کا امکان ہے،حتمی فیصلے اعلیٰ سطحی مشاورت مکمل ہونے کے بعد کیے جائیں گے۔

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے عوام دوست بجٹ سے صنعت کا پہیہ تیز ، برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ ملے گا، تمام توجہ آبی ذخائر، آئی ٹی، زراعت ، معدنیات پر مرکوز ، خطے میں امن و صورتحال معمول پر آنے کے مثبت اثرات عوام کو منتقل کریں گے، ممکن نہیں عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے ن لیگ سے رکھنے والی خواتین اراکین پارلیمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،شہبازشریف نے کہابجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی گئی، ملک میں خواتین کو خودمختار بنانے ،قومی دھارے میں شمولیت میں اضافے کے اقدامات شامل ہیں،خواتین کو ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے با اختیار بنانا ترجیحات ،خطے میں کشیدگی کے بادل چھٹ گئے اور امن کے قیام کی کوششیں بر آئیں، دوست ممالک کے شکر گزار ہیں،امن کے قیام کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیا،کشیدگی کے آغاز سے ہی حکومت بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور پوری ٹیم امن کے قیام کی کوششوں میں خلوص نیت کے ساتھ سرگرم عمل رہی، وزیراعظم نے کہا خطے و عالمی امن کے دیر پا قیام سے ہی پاکستان و دیگر ممالک کی معاشی ترقی کا خواب پورا ہوگا، حکومت نے عوام کو عالمی مہنگائی کی لہر سے جس قدر ممکن ہو سکا بچانے کی بھرپور کوشش کی دیگر ممالک کی طرح ملک میں کوئی بحران آیا نہ ہی ایندھن کیلئے لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔،حکومتی ٹیم کی بہتر منصوبہ بندی کی بدولت نہ صرف عوام کو پریشانی سے جس قد ممکن ہوا بچایا گیا بلکہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے متوسط و معاشی طور پر کمزور طبقوں کیلئے تاریخی پیکیج دیا گیا،حالیہ بحران میں سب سے پہلے قربانی کا آغاز کابینہ و سرکاری اداروں سے کیا، ممکن نہیں ملک کے عوام قربانی دیں اور اشرافیہ مراعات حاصل کرتی رہے،شہبازشریف نے کہا128 ارب کی سبسڈی ،بڑے پیمانے پر کفایت شعاری مہم سے عوام کی پریشانیوں کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی، حالیہ حالات میں ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کےلئے وفاق و صوبوں نے مکمل تعاون کیا ،صوبائی حکومتوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں، تمام صورتحال کے دوران ملکی معیشت کے استحکام میں عوامی تعاون کا بڑا کردار رہا ،عوام کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مشکل معاشی صورتحال میں عوام دوست بجٹ پیش کیا ،امن کیلئے تمام تر کاوشیں ٹیم پاکستان کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔