پاکستان خطے میں بااثر سفارتی اور فوجی کھلاڑی بن گیا،بلومبرگ

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امن معاہدے میںشاندار کردار نے پاکستان کو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا دیا۔

عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے بطور ثالث سب سے پہلے امریکہ ایران جنگ بندی معاہدہ کا اعلان کیا، پاکستانی وزیراعظم ،عسکری قیادت امریکہ ایران جنگ رکوانے کیلئے مرکزی شخصیات کے طور پر ابھرے،پاکستان نے ایرانی قیادت سے ملاقات، اسلام آباد امن مذاکرات و مشکل ترین سفارتکاری سے امن کا راستہ ہموار کیا۔

رپورٹ میں کہا گیاٹرمپ نے ذاتی طور پر پاکستان کے عسکری سربراہ کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دیا، پاکستانی قیادت کی امریکہ ، ایران سے بہترین ہم آہنگی نے پاکستان کو ثالثی کے کردار کیلئے سب سے موزوں بنایا۔

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سٹیفن پاونڈ نے پاکستان کی کامیاب ثالثی کو عالمی منظر نامے میں اہم ترین کامیابی قرار دے دیا،امریکی محکمہ دفاع کے سابق اہلکار کرسٹوفر کلیری نے کہا پاکستان خطے میں بااثر سفارتی اور فوجی کھلاڑی بن چکا، دنیا کو تیسری ممکنہ عالمی جنگ کے دہانے سے واپس لانے کیلئے پاکستان کی سول ،عسکری قیادت کی کاوشوں نے پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔