پاکستان ،قطر امریکہ ،ایران کی تکنیکی ٹیموں کےساتھ رابطے میں رہیں گے،دفتر خارجہ


اسلام آبا د:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہا ہے مختلف ممالک خطے میں قیامِ امن کےلئے کیے گئے اقدامات کے معترف،پاکستان تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،پاکستان ،قطر امریکہ،ایران کی تکنیکی ٹیموں کےساتھ رابطے میں رہیں گے،پاکستانیوں کی بازیابی کےلئے صومالیہ کے حکام کےساتھ رابطے میں ہیں۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں طاہر اندرابی نے کہا مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، ملاقاتوں کے دوران تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کیاگیا،پاکستان علاقائی امن کےلئے اپنے تعمیری کردار پر عالمی برادری کی ستائش کا خیر مقدم کرتا ہے، ثالثی و امن کوششوں میں پاکستانی میڈیا نے بھی ذمے دارانہ کردار ادا کیا۔

دفتر خارجہ نے کہا پاکستان ڈنمارک کی مشترکہ کاوش سے سلامتی کونسل نے امن دستوں کےخلاف جرائم پر جوابدہی مضبوط بنانے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی، قرار داد کو اقوامِ متحدہ کے 153رکن ممالک کی حمایت حاصل رہی،قرار داد امن دستوں کی سلامتی ،امن مشنز کیافادیت بڑھانے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کی عکاسی کرتی ہے۔