پنجاب میں زرعی انقلاب، 9 لاکھ کسان کارڈز تقسیم،خدمت کا سفرتیز کرینگے،مریم نواز

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبے میں بڑا زرعی انقلاب،9 لاکھ کسان کارڈز تقسیم ،360 ارب لون کااجرا،99 فیصد لون کی ریکوری بھی مکمل کر لی گئی ، تھل سے پوٹھوہار ،جنوبی پنجاب سے سینٹرل پنجاب تک کسان کی ایمپارومنٹ کا سلسلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تیز کر دیا ، پنجاب حکومت نے24 ہزار گرین ٹریکٹر، 10 لاکھ سبسڈی،12 ہزار سپر سیڈرز اور 10 مزید ماڈل ایگری مالز پنجاب کے کسانوں کےلئے فراہم کیے ،صوبہ ایک ملین کسان کارڈز کی فراہمی کے تاریخی ہدف کو31 اگست 2026 تک مکمل کر لے گا۔

مریم نوازنے کسان کو کھاد مافیا سے مستقل تحفظ دیا،سوا 2سال سے ابتک یوریا کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے اہم اجلاس میں کسان کارڈ ، زرعی میکانائزیشن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا بین الاقوامی آڈٹ فرم KPMG کسان کارڈ کے اثرات کی رپورٹ 30 ستمبر تک پیش کرے گی ،کسان کارڈ پروگرام کی عالمی سطح پر تشہیر کی جائے گی،انٹرن شپ پروگرام کے اگلے مرحلے میں مزید 1500 ایگری گرایجویٹس کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں ماڈل ایگری مالز کا ڈیزائن منظور، تصویری شواہد ،ماڈل پیش کر دئیے گئے،صوبے بھر میں 10 نئے و جدید سہولیات سے لیس ”ماڈل ایگری مالز“ بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے تھل ٹرانسفارمیشن پروگرام کی منظوری دےدی ،تھل ریجن میں پانی ذخیرہ کرنے کےلئے 1000 تالاب اور آبپاشی سکیمیں متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے تھل کے پسماندہ علاقوں میں 10,000 ایکڑ پر مالٹے کے باغات لگانے کی بھی منظوری دیدی۔

مریم نواز نے کہا پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 3 سال میں 50 ہزار ٹریکٹرز دئیے جائیں گے، ماضی میں کسی حکومت نے کسانوں کو اتنی بڑی تعداد میں ٹریکٹرز فراہم نہیں کیے، ٹریکٹرز کی تقسیم کے پورے طریقہ کار میں انسانی مداخلت مکمل طور پر ختم کرکے کمپیوٹرائزڈ کر دی گئی ۔

دریں اثناوزیر اعلیٰ مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال ،بجٹ اجلاس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملک احمد خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی 2سالہ کارکردگی کو تاریخی و بے مثال دور قرار دیکر زبردست خراج تحسین پیش کیا،پہلی بار اضلاع و تحصیل کی سطح پر الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام کی بھرپور ستائش کی۔

مریم نواز نے سپیکر ملک احمد خان کی پنجاب اسمبلی کےلئے خدمات کا اعتراف کیااور زبردست تعریف کرتے ہوئے کہاپنجاب اسمبلی کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کےلئے سپیکر کے اقدامات انتہائی شاندار ہیں،واحد ہدف پنجاب کے ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے،عوامی خدمت کے سفرکی رفتارکو مزید تیز کیا جائیگا۔