اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست نے سنگین سوالات کو جنم دےدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہاغیر ملکی دورے سے چند روز قبل اعزازات کی تخلیق سوالیہ نشان ،اعزازی اسناد میں املا کی غلطیاں بھی شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں،کسی ایک شخصیت کا اعزاز کو حاصل کرنےوالا پہلا اور واحد فرد بن جانا امیج مینجمنٹ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا بھارتی حکومت برسوں سے ایسے اعزازات کو عالمی پذیرائی کا ثبوت بنا کر پیش کرتی رہی ہے ،نفرت پر مبنی پالیسیوں کے باوجود بیرون ملک اعزازات کی تشہیر کی گئی،نریندر مودی بیرون ملک اعزازی تقاریب میں شریک جبکہ عام بھارتی عوام اندرون ملک سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اعزازات کواب تک کی سب سے زیادہ شرمناک کہانی قرار دیتے ہوئے کہامودی کی آمد سے چند روز قبل ہی ایوارڈز تخلیق ، سرٹیفکیٹس کسی سستے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل کے ذریعے تیار کیے گئے ،سرٹیفکیٹس میں واضح املا کی غلطیاں موجود ، نریندر مودی اعزاز کے پہلے اور واحد وصول کنندہ بن گئے۔
خواجہ آصف نے کہا منصوبہ بند اعزازسستی قسم کی مقبولیت حاصل کرنے کی بدترین کوشش یا پھر خوشامد کی انتہائی مذموم شکل ہے،نریندر مودی بھارتی قوم کو شرمندگی سے دوچار کر رہے ہیں اور قومی سطح پر باعث شرمندگی بن گئے۔
مودی کے منصوبہ بنداعزازسستی مقبولیت کی شرمناک کہانی ہے،وفاقی وزرا


















