لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ کاہنہ کے شہید معصوم بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ نے ”اپنی چھت، محفوظ چھت“پراجیکٹ پورٹل کاڈیجیٹل لانچ کیا اور پورٹل کے اجراءپر اظہار تشکرکیا۔
مریم نواز کی ہدایت پر”اپنی چھت،محفوظ چھت“ پراجیکٹ کیلئے ماہانہ قسط کو کم کرتے ہوئے14ہزار ماہانہ کی بجائے تقریباً 4700سے9300ماہانہ قسط مقرر کی گئی ہے،”اپنی چھت، محفوظ چھت“پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے شہری اپنے گھر کی چھت کو محفوظ اورمضبوط بنانے کیلئے 5لاکھ کابلا سود قرض حاصل کرسکیں گے، شہری اپنے گھر میں اضافی کمرے،دوسری منزل وغیرہ بنانے کیلئے بھی10لاکھ کا بلاسودلون لے سکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین،سیکرٹری ہاوسنگ نورالاامین مینگل اورٹیم کو شاباش دی، صوبائی وزیر ہاو¿سنگ بلال یاسین نے”اپنی چھت،محفوظ چھت“پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایاگیا شہری acag.punjab.gov.pkپر”اپنی چھت، محفوظ چھت“کے لون کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں،مریم نواز نے ”اپنی چھت،محفوظ چھت“پراجیکٹ کے ڈیجیٹل پورٹل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا گھر محض اینٹ پتھر کا مجموعہ نہیں بلکہ تحفظ کی علامت ہے،گھر ایسے محفوظ ہوتا ہے کہ بچے ماں کےساتھ تحفظ محفوظ کرتے ہیں،اپنامحفوظ گھر انسان کو احساس تحفظ دیتا ہے، کاہنہ میں ہونے والا سانحہ دل دہلا دینے والا تھا۔
مزید برآں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مظفر گڑھ میں عوام کو مفت سبزی دینے کےلئے اپنی نوعیت کا منفرد ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ شروع کردیا گیا، سانجھی سبزی پراجیکٹ کے تحت اربن سرکاری بلڈنگز اوردیہی اراضی پر عوام کےلئے موسمی سبزیوں کی کاشت کی جارہی ہے، مظفر گڑھ میں 139 کنال کے 140 پلاٹس پر عوام کیلئے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں،”سانجھی سبزی“پراجیکٹ میں علاقے کے لوگوں کو ضرورت کے مطابق مفت سبزی ملنا شروع ہوگی۔
مظفر گڑھ میں کرسچن برادری کے گاوں سے”سانجھی سبزی“ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا، مظفرگڑھ میں لوگ رضاکارانہ طور پر بھی دوسروں کےلئے سبزیاں کاشت کرنے لگے،وزیراعلیٰ نے عوام کےلئے ”سانجھی سبزی“پراجیکٹ کو قابل تقلید قرار دیا اور(تمام اضلاع کے) ڈپٹی کمشنرز کو پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی، مریم نواز نے ڈی سی مظفر گڑھ کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ عثمان طاہر جپہ نے وزیراعلیٰ کو”سانجھی سبزی“پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ میں بتایا مظفر گڑھ کے دیہات میں ایک مرلے سے ایک کنال تک سرکاری اراضی کی نشاندہی کرکے ”سانجھی سبزی“ لگائی جا رہی ہے،مظفر گڑھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں سرکاری عمارتوں سے متصل خالی اراضی میں سبزی کاشت کی جا رہی ہے، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ،فارسٹ، ایجوکیشن، اے سی دفاتر سے متصل 139 کنال اراضی پر سبزی اگائی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو عوامی فلاحی اقدامات اور پراجیکٹ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
علاوہ ازیں دنیا کی سب سے بڑی غیر سرکاری ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (امریکہ) نے نایاب نسل کی ڈولفن کے تحفظ کیلئے اہم سنگ میل عبور کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا ، ورلڈ وائلڈ فنڈ تنظیم نے نایاب ہوتی ڈولفن کی نسل کو بچانے اور افزائش کےلئے ”پنجند انڈس ریور ڈولفن سینکچو اری“ قائم کرنا وزیراعلیٰ مریم نواز کا تاریخی اقدام قرار دیا، ڈبلیو ڈبلیو ایف امریکہ نے میٹھے پانی کی ڈولفن کا تحفظ کیلئے پنجاب کا پہلا محفوظ قدرتی علاقہ پنجند انڈس ریور ڈولفن سینکچواری کے قیام کا خیرمقدم کیا۔
سانحہ کاہنہ کے شہید بچوں کی یاد میں ”اپنی چھت، محفوظ چھت“ منصوبہ شروع



















