راولپنڈی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بلوچستان میں آپریشن ،10دہشتگرد جہنم واصل، 2 خواتین خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سوراب ،مستونگ میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ ایریا سینیٹائزیشن و ٹارگٹڈ آپریشنز کئے گئے، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،10خوراج کو جہنم واصل کردیا،بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی 2 خاتون خودکش حملہ آوروں ،سہولت کار کو گرفتار کر لیا ،دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیا گیا۔
دریں اثنا صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،جنگ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی،بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کا صفایا کرنےوالے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔
دوسری جانب فتنہ الخوارج کی سہولت کاری میں ملوث خود ساختہ مولوی ظفریاب کو گرفتار کر لیا گیا،خارجی سہولت کار نے اپنے بیان میں کہا 8سالہ درس نظامی جامع نظام العلوم شعبہ یتیم خانہ بنوں شہر سے مکمل اور3سالہ تخصص فی الفقہ المرکز اسلامی غوریوالہ سے کیا،خارجی کمانڈر حکمت روشان کےساتھ رابطہ ، ریاستی اداروں کو میرے رابطوں کا علم تھا اور مجھے گرفتار کر لیا،اپنے کیے پر شرمندہ ہوں، فتنہ الخوارج کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
بلوچستان میں آپریشن ،10دہشتگرد جہنم واصل، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار



















