اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے ٹیکس چوری کےخلاف کارروائی ڈیٹا اور شواہد کی بنیاد پر مزید موثر انداز میں کی جائےگی،نئے ٹیکس آپریٹنگ ماڈل ،حکومت کے وسیع تر ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کی کامیابی کےلئے تمام متعلقہ فریقوں سے مسلسل مشاورت و تعاون ناگزیر ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا پاکستان نے ذمہ دارانہ مالی نظم و ضبط اور مشکل مگر ناگزیر ساختی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں نمایاں پیشرفت دکھائی،اصلاحات کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔
ٹیکس چوری کےخلاف کارروائی موثر انداز میں ہوگی،مشیرخزانہ



















