اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا راولا کوٹ کے لوگ کشمیری ہیں، تھے اور رہیں گے۔
امیر مقام نے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں شریک سب لوگ دہشت گرد نہیں، ان میں اکثریت محبِ وطن لوگوں کی ہے، وہ خود کو منفی عزائم رکھنے والوں سے الگ کریں اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں۔
وفاقی وزیر نے خواجہ آصف کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا یہ بیان حکومت یا پارٹی کی پالیسی نہیں ہے، معرکہ حق میں بھی راولاکوٹ کے عوام نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں، پونچھ کے لوگ سرحدوں کے محافظ اور عزت و احترام کے مستحق ہیں۔
وفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش


















