عمران،بشریٰ سے اہلخانہ ،وکلا کی ملاقات کرائی جائے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عمران،بشریٰ سے اہلخانہ اور وکلا کی غیر مشروط ملاقات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

جنوبی ایشیا کےلئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی قائم مقام علاقائی ڈائریکٹر ازابیل لاسی نے اپنے بیان میںکہا 3برس سے بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھ کر منصفانہ سماعت، طبی سہولتوں و ملاقات کے حق سے محروم رکھا گیا ،اطلاعات کے مطابق بینائی بھی متاثر ہوئی ،عمران،بشریٰ کومناسب طبی سہولتیں فراہم ،اہلخانہ اور وکلا سے غیر مشروط ملاقات کرائی جائے۔