کرپشن کے خاتمے کیلئے اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن پیپر لیس سسٹم کارگر ثابت ہوگا، مریم نواز

لاہو:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ویژنری قیادت کی بدولت پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی میں لیڈ لے گیا۔

مریم نوازکی زیر صدارت ویڈیو لنک خصوصی اجلاس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے تفصیلی بریفنگ دی،پنجاب ای فوس،ای پریکیورمنٹ،ای پے،ای آکشن،ون میپ،ایچ آر ایم آئی ایس اورڈیٹا ویئر ہاوس قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری زاہد زمان ا ختر،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اورچیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کو شاباش دی،پی آئی ٹی بی کا پیپر لیس آٹو میشن سوفٹ ویئر امپورٹ کرنے کیلئے اقدامات ،درخواست دہندگان کامسلسل فیڈ بیک لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کرپشن کے خاتمے کیلئے اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن پیپر لیس سسٹم کارگر ثابت ہوگا۔عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے سرکاری دفاتر میں آنے کی زحمت سے نجات دلاناچاہتے ہیں،ڈیجیٹل آٹو میشن سسٹم کے ذریعے شناخت ظاہر کیے بغیرسروسز فراہم کرنے سے کرپٹ عناصرسے نجات ملے گی،پنجاب کے ہر سیکٹر،ہر ڈیپارٹمنٹ اورہرادارے کو ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا ڈیجیٹلائزیشن اورآٹومیشن کےلئے پوری ٹیم ایک یونٹ بن کر کام کررہی،آٹومیشن سروسز سسٹم کے ذریعے کسی سرکاری اہلکار سے واسطہ نہیں پڑتا جس سے شفافیت یقینی ہوتی ہے۔