روم مذاکرات میں بریک تھرو، لبنان ،اسرائیل 2تجرباتی زونز پر متفق

روم: (مشرق نیوز) روم مذاکرات میں پیشرفت، لبنان ،اسرائیل نے 2تجرباتی زونز پر اتفاق کرلیا،مذاکرات کے دوران اسرائیلی افواج کے انخلا ،لبنانی فوج کی مرحلہ وار تعیناتی کے طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حکام کے مطابق لبنان نے مطالبہ کیا طے پانے والے فریم ورک پر عملدرآمد کی نگرانی کسی تیسرے فریق کے سپرد کی جائے تاکہ معاہدے پر شفاف انداز میں عمل یقینی بنایا جا سکے،امریکی سرپرستی میں لبنان ،اسرائیل کے فوجی وفود کے درمیان نئے اجلاس کا بھی امکان ہے، آئندہ مراحل اور مجوزہ فریم ورک پر مزید پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔