اسلام آباد،نیویارک :(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کوناقابل قبول قراردےدیا ،شہباز شریف نے کہا سعودی عرب کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت پر حملے ناقابل قبول،جارحیت خطے کے امن و استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہیں،پاکستان سعودی عرب کی سلامتی و تحفظ کےلئے مکمل یکجہتی کا اظہار اورمشکل گھڑی میں برادر ملک کےساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور باہمی افہام و تفہیم کےلئے ہر مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
دوسری جانب سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کےلئے پاکستان مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے خطاب میں کہا پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے، خطے میں بڑھتی کشیدگی کے خاتمے کےلئے مذاکرات ، سفارتکاری ،تحمل کا راستہ اختیار کیاجائے۔
سعودی عرب پر حملے ناقابل قبول،جارحیت امن و استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہے،وزیراعظم


















