سی سی ڈی اور ڈاکووں میں ایک اور مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ،دو ساتھی فرار

ساہیوال (مشرق نیوز) ساہیوال کے علاقے فیصل آباد روڈ پر 56 جی ڈی کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکووں میں مبینہ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت صدام حسین ساکن 568 گ ب فیصل آباد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے موبائل اور پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ان کا مزید بتانا تھا کہ فرار ڈاکووں کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔