لاہور: (وقائع نگار)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف سے ازبک سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی ،دو طرفہ اقتصادی تعاون بڑھانے ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سفیر نے صدر ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف کا خط پہنچایا ،خط کے متن میںازبک صدر نے کہا نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں ،پاکستانی عوام کیلئے شاندار منصوبے بنائے، ازبک صدر نے خط میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے عوامی فلاحی منصوبوں کو بھی سراہا،نواز،مریم کوازبکستان کے دورے کی دعوت دےدی۔
نواز شریف سے ازبک سفیر کی ملاقات،صدر کا تعریفی خط پہنچایا



















