گنڈاپور کیخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا،باتیں من گھڑت ہیں،بیرسٹر گوہر

پشاور: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے علی امین گنڈاپور کےخلاف کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا، باتیں من گھڑت ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعلی امین گنڈاپور سے گزارش ہے پارٹی اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی،سابق وزیراعلیٰ کے پی نے ویڈیو بیان میں معذرت کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ،ترجیح صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے۔