راکھی نے امیتابھ کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا

ممبئی (مشرق نیوز) اداکارہ راکھی ساونت نے امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویومیں راکھی ساونت نے کہا امیتابھ بچن کو مشورہ دوں گی اداکارہ ریکھا سے دوسری شادی کرلیں کیونکہ آج کل 2شادیوں کا رجحان چل رہا ہے،سوال ہے امیتابھ بچن نے جیا بچن کا انتخاب کیوں کیا اور ریکھا کو کیوں نہیں چنا؟،اتنی دولت مند ہونے کے باوجود وہ اچھے کپڑے نہیں پہنتیں۔