کراچی کی ترقی تو اب ڈراموں میں تفریح کیلئے استعمال ہور ہی ہے، عظمیٰ بخاری


لاہور:(نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کراچی کی ٹرانسپورٹ کی صورتحال پر طنزیہ انداز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہابھائی ماننا پڑے گا،کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کی مشہوری اب ڈراموں میں تفریح کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکراچی کی بس میں سفر ہو رہا ، سفر ہر قدم پر خطر ہو رہا ہے، جو دامن تھا دامن بدر ہو رہا ہے، جو مسافر ادھر تھا وہ ادھر ہو رہا ہے، جو کالر تھا گردن میں رہ گیا جو ٹماٹر تھا تھیلے میں ٹر رہ گیا، خدا جانے مرغا کدھر رہ گیا ، ہاتھ میں تو صرف پر رہ گیا،کوئی کام اگر ہم سے ہورہا ہے تو بس کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے۔