کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 79 ہزار 536 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 83 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی

















