راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے بانی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے، امتیازی یا غیر مساوی سلوک کی تردید کردی۔
اپنی رپورٹ میںسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے کہا جیلوں میں قید تنہائی کا نظام تقریباً ختم ہو چکا اب رائج نہیں نہ ہی عدالتیں طویل عرصے سے ایسی سزا دے رہی ہیں، اڈیالہ جیل میں کوئی بھی قیدی بشمول بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی قانون کے مطابق قید کاٹ رہے ہیں، دوسرے قیدیوں کی طرح ہی قانونی سلوک کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کےساتھ کوئی امتیازی یا غیر مساوی برتاو نہیں کیا جا رہا،بہتر کلاس قیدی ہونے کی وجہ سے کچھ اضافی سہولیات فراہم کی گئیں، سابق وزیر اعظم اور سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو7 سیل پر مشتمل کمپاونڈ میں آزادانہ نقل وحرکت کی اجازت، ورزش کی سہولت حاصل ہے،منتخب کردہ مینو کے مطابق 3وقت کا کھانا ملتا،جیل ڈاکٹر روزانہ 3مرتبہ معائنہ کرتے ہیں
عمران خان قید تنہائی میں نہیں،تمام سہولیات حاصل ہیں،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ


















