مون سون بارشوں میں تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں،صدر زرداری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مون سون بارشیں،صدر آصف زرداری نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے ، جان و مال کے تحفظ کےلئے ریسکیو ،امدادی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنے بیان میں آصف زرداری نے کہااین ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور مقامی ادارے مکمل رابطے میں رہیں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارشوں ،آبی صورتحال کی مسلسل نگرانی ،حساس علاقوں میں ریسکیو وسائل ، امدادی سامان پیشگی پہنچایا، سیاحوں ،مقامی آبادی کے تحفظ کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔