وفاقی امیگریشن حکام عوامی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے، ظہران ممدانی


نیویارک:(بیورورپورٹ)میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا ہے وفاقی امیگریشن حکام عوام کی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئے ۔

منی سوٹا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے ظہران ممدانی نے کہا امیگریشن اہلکار شہروں میں خوف پھیلا رہے ہیں، امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کو ختم کیا جائے،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ترجیح ہے۔

میئر نیویارک نے کہا ہر شہر کو محفوظ بنانے کیلئے مقامی ،وفاقی تعاون ضروری ہے،شہری خوفزدہ ہیں، وفاقی حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے، عوام کے تحفظ کیلئے غیر تربیت یافتہ اہلکار فوری ہٹائے جائیں۔