امریکہ نے حملہ کیا تو پورے خطے میں جنگ ہوگی،خامنہ ای

تہران:(مشرق نیوز)سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے ایرانی قوم لڑاکا طیاروں اور بحری جہازوں کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیںامریکہ نے حملہ کیا تو پھر جنگ صرف ایران تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے میں پھیل جائےگی۔

خامنہ ای نے تہران میں خطاب کرتے ہوئے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا حملے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائےگا، امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے اب جنگ علاقائی ہوگی،ایرانی قوم پر دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں پڑتا، مظاہرے امریکہ ،اسرائیل کی سازش تھے،سرغنہ کئی افراد کو گرفتار کیا گیاسب کو مالی مدد اور حملوں کی تربیت دی گئی۔