گرین ٹریکٹر پروگرام فیز3 کاافتتاح،مبارک ہو،مریم نواز کاخوش نصیبوں کو فون

لاہور:(نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے)سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا افتتاح،وزیراعلیٰ مریم نوازنے قرعہ اندازی کے ذریعے باقاعدہ آغاز کیا،کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔

مریم نواز نے قرعہ اندازی میں نام آنےوالے خوش نصیب کاشتکاروں کو خود فون کیا، بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہاآپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں،قرعہ اندازی میں ٹریکٹر نکل آیا،آپ اور آپ کے والدین کو مبارک ہو،گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے،ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ دی۔

صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کےلئے 5ایکڑ زمین کے مالک 4 لاکھ 27 ہزارکاشتکاروں نے اپلائی کیا،”25“ سال میں 20 ہزار ٹریکٹر دئیے گئے جبکہ 2سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کےلئے 31ہزار ٹریکٹر ریکارڈ ہے،پچھلے 5سالوں میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو ئی ، 2024 میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کا استعمال یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی۔

بریفنگ میں مزید کہا گیا سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے 2 فیز مکمل ہو چکے ،21 ہزار ٹریکٹر دے دئیے،50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزارمزید ٹریکٹر دئیے جائیں گے،پنجاب میں 10,000 ایکڑ اراضی پر 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50% سے بھی کم ہے، پنجاب کی زرعی معیشت میں ٹریکٹر سب سے اہم مشین لیکن قیمتوں میں مسلسل اضافے سے چھوٹے ودرمیانے کسانوں کےلئے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا دشوار بن گیا تھا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پرگہرے دکھ و افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا۔