اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے پاکستان ،ترکیہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانا ناگزیر ، امن و سلامتی ،موثر نتائج کےلئے قریبی رابطہ ضروری ہے۔
اپنے بیان میں طلال چودھری نے کہا انقرہ کا 2روزہ سرکاری دورہ کامیاب رہا،مشترکہ اجلاس میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی، امیگریشن ،انسداد منشیات سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رمضان کے موقع پر نیک خواہشات پہنچائیں۔
پاک ترکیہ تعاون مزید مضبوط بناناناگزیر ہے،طلال چودھری



















