کراچی (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر دوسرے بچے کی آمد ہوئی ہے۔ اداکار یاسر حسین نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب 24 جنوری کو انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس خوشگوار خبر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ننھی مہمان 24 جنوری کو دنیا میں آئی۔
یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی سٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، مداحوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے ننھی پری کیلئے دعائیں بھی کیں۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین کی یہ خوشخبری اسلئے بھی خاص سمجھی جا رہی ہے کیونکہ کچھ ہفتے قبل دونوں نے مداحوں کو عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد ایک بڑی خوش خبری شیئر کرنے والے ہیں جس کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین دوسری بار والدین بن گئے



















