ایف آئی اے میں گریڈ 16 سے اوپر بھرتیوں ،ترقی کیلئے نئے ڈرافٹ رولز تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ایف آئی اے میں گریڈ 16سے اوپر بھرتیوں و ترقی کیلئے نئے ڈرافٹ رولز تیار کر لیے گئے،وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد تمام رولز کو باضابطہ طور پر ایف آئی اے میں لاگو کیا جائے گا۔

ترمیمی رولز کے مطابق ایف آئی اے میں گریڈ 17 کی بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر ہوں گی،گروپ تبدیلی محدود ،انویسٹی گیشن ، لیگل ، ایکسپرٹس و منسٹریل گروپ میں بھرتیاں ہوں گی، ایف آئی اے ملازمین کو ابتدائی تعیناتی والے گروپ میں ہی سروس مکمل کرنا ہوگی۔