لاہور:(وقائع نگار)چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب کےلئے 3سرکاری گاڑیوں کی اجازت،حکومت نے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب 3سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ سکیں گے،2800 ، 1800اور 4700سی سی انجن کی گاڑیاں شامل ہوں گی،2گاڑیوںکیلئے ماہانہ 800لٹر پٹرول ،4700سی سی کیلئے کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔
نئی پالیسی کے مطابق گریڈ 20، 21اور 22کے افسروں میں شامل سیکرٹریز 2800، 1800سی سی انجن کی 2گاڑیاں استعمال کر سکیں گے،گریڈ 21اور 22کے افسروں کو ذاتی استعمال کےلئے 200لٹرپٹرول ماہانہ فراہم کیا جائے گا، گریڈ 19اور 20کے سپیشل سیکرٹریز ،ڈی آئی جیز 1600سی سی گاڑی اور 250لٹرپٹرول ماہانہ استعمال کریں گے۔
چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب کےلئے 3 گاڑیوں کی اجازت،لامحدود پٹرول



















