اسلام آباد( بیورو رپورٹ) حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے جائزہ مذاکرات کےلئے تیاریاں جاری ہیں ، حکومتی ذرائع کے مطابق ٹیکس شارٹ فال کے باوجود منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں،حکومتی ذرائع کے مطابق اگر شارٹ فال پر آئی ایم ایف کا دبا ﺅآیا تو پھر منی بجٹ کا فیصلہ مذاکرات کے بعد کیا جائے گا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایف بی آر کو 330ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا رہا،ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتوں کے بروقت تعین کا عمل جاری رکھا جائے گا، بجلی کی ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور بنیادی ٹیرف کا تعین بروقت کیا جا رہا ہے، گیس کی قیمتوں کا تعین بھی مقررہ وقت کے مطابق کیا جا رہا ہے،آئی ایم ایف وفد مذاکرات کےلئے 25فروری سے 11مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد پہلے کراچی میں سٹیٹ بینک کے ساتھ مذاکرات کرے گا، اس کے بعد باضابطہ مذاکرات 2مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے، توسیعی فنڈ فیسلیٹی اور کلائمٹ فنانسنگ جائزے کےلئے ایک ہی وقت مذاکرات ہوں گے۔
ٹیکس شارٹ فال ، منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں:حکومتی ذرائع



















