ممبئی (مشرق نیوز) بھارتی اداکارہ اور سابقہ بگ باس کنٹسٹنٹ شہناز گل نے سلمان خان کے مزاج سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کی خوب تعریفیں کر ڈالیں۔
شہناز گل نے سپر سٹار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بہت خیال رکھنے والے شخص ہیں، جو نہ صرف ان کا بلکہ سب کا خیال رکھتے ہیں اور سب ہی کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔
اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بگ باس 13‘ کے دوران سر نے میری بھرپور رہنمائی کی مگر یہ حمایت ہمیشہ سچائی کی بنیاد پر تھی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا تھا کہ شاید میں سaلمان سر کی پسندیدہ کنٹیسٹنٹ ہوں لیکن ایسا نہیں تھا، وہ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتے تھے، اگر میری غلطی ہوتی تو وہ میری کلاس بھی لگاتے تھے‘۔
شہناز گل نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان ایک بہترین میزبان ہیں اور اپنے اردگرد موجود ہر شخص سے محبت اور احترام سے پیش آتے ہیں۔
سلمان خان کے روئیے سے متعلق شہناز گل کا بڑا انکشاف



















