آزاد کشمیر کے عوام فیصلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے،بیرسٹر دانیال چودھری

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہے آزاد کشمیر کے عوام آئندہ انتخابات میں کارکردگی، ترقی اور عوامی خدمت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا فیصلہ کریں گے ،ن لیگ تاریخی کامیابی سمیٹے گی۔

انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، تعمیر و ترقی اور خطے کی خوشحالی کےلئے عملی اقدامات کیے ،مخالفین کے پاس عوام کو دینے کےلئے صرف الزامات و منفی سیاست ہے۔