بیٹنگ فلاپ، ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کوایک اننگز103رنز سے بدترین شکست


لیڈز:(مشرق نیوز)بیٹنگ فلاپ،انگلینڈ نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کوایک اننگز103رنز سے بدترین شکست دےکر سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کرلی۔

پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں171 رنز کے جواب میں 409 رنز بنائے اور 238 رنز کی بڑی برتری حاصل کی،ہیری بروک 91، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے علی عثمان 5 ،خرم شہزاد نے 3 شکار کیے۔

شاہین دوسری اننگز بھی انگلش باولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم صرف135پر چلتی بنی،انگلینڈ نے میچ ایک اننگز103رنز سے اپنے نام کرلیا۔