سپریم کورٹ کے حکم کی تمام شقوں پر عمل یقینی بنایا،پی ٹی آئی توہین کی مرتکب ہوئی ،عطا تارڑ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے سپریم کورٹ کے حکم کی تمام شقوں پر عمل یقینی بنایا،پی ٹی آئی توہین کی مرتکب ہوئی،پی ٹی آئی کی جانب سے روڑے اٹکائے جانے پر عمران خان کا شفا ہسپتال کی بجائے پمز میں معائنہ کرایا ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاصحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، پی ٹی آئی دور میں بھی صحت پر سیاست سے گریز کا مطالبہ کیا تھا، عدالتی حکم کے بعد بھی حکومت نے کوئی توہین آمیز رویہ اختیار نہیں کیا، صحت کے معاملے کو سیاست سے دور رکھا جائے،حکومت آئین و قانون کی روشنی میں ہی تمام معاملات آگے بڑھائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکسی قیدی کو خصوصی سہولت دینے سے استثنیٰ کا تاثر نہیں ملنا چاہیے، نظرثانی درخواست میں پوچھا گیا کیا یہی سہولت ہر قیدی کو میسر ہے؟،سیاسی اختلاف اپنی جگہ، صحت کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،نظر ثانی کے گراونڈز قوم کے سامنے ہیں، کسی کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی، صحت کے معاملے پر مو¿قف تبدیل ہوا نہ آئندہ ہوگا۔

عطا تارڑ نے کہا سپریم کورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد ،شفاف معائنہ کرایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے وقت ہمشیرہ ،شفا کے ڈاکٹر موجود تھے،تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے، پی ٹی آئی کی جانب سے معاملے پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،معاملے پر سیاست کرکے پی ٹی آئی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی،وزیر اطلاعات نے کہاپہلی بار ہوا کسی جماعت نے اپنے بانی کے علاج میں رخنہ ڈالا ،پی ٹی آئی بانی کاعلاج چاہتی تھی توراستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی گئیں؟ سیاست اور بیان بازی ہوئی،سیکیورٹی میں بھی رخنہ ڈالا گیا، توہین عدالت کس نے کی،سب کے سامنے ہے،پی ٹی آئی اپنے ایجنڈے کیلئے بار کونسلز کو استعمال نہ کرے۔