5 برس کے دورا ن قرضوں پر 32 ہزار ارب سودکی ادائیگی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دسمبر 2025 تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب ،حکومت نے 5برس میں قرضوں پر 32 ہزار 239 ارب سود ادا کیا ،وزارت خزانہ نے تفصیلات سینٹ میں پیش کردیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2025 تک پاکستان کا کل قرضہ 81 ہزار 374 ارب ، حکومت کا اندرون ملک سے حاصل کردہ قرضہ 55 ہزار 363 ارب ،غیر ملکی قرضہ 23 ہزار 166 ارب ہے،آئی ایم ایف سے 2 ہزار 845 ارب قرضہ لیا گیا،2021سے 2026تک حکومت نے قرضوں پر مجموعی طور 32 ہزار 239 ارب سود ادا کیا، 2021سے 2026تک ایک لاکھ 2 ہزار 780 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا گیا۔