لبنان ،اسرائیل میں مفاہمتوں پر عملدرآمد کا آغاز، سکیورٹی زونز قائم

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)لبنان ،اسرائیل کے درمیان طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقوں فرون، سریفا ،زوتر الغربیہ میں تجرباتی سکیورٹی زونز فعال کر دئیے گئے ،زونز کا مقصد مقامی سطح پر سکیورٹی صورتحال مستحکم ، کشیدگی میں کمی اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے،امریکہ جنگ بندی فریم ورک پر عملدرآمد کےلئے لبنان اور اسرائیل دونوں کےساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔