اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹ اتحادنے ہڑتال ختم کردی۔
ٹرانسپورٹرز ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ایک سال تک ٹول ٹیکس نہ بڑھانے ،حالیہ اضافے میں کچھ کمی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتے یا 15 دن تک نہ بڑھانے پراتفاق ہوگیا ۔
ادھر وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کے مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،اعلامیے کے مطابق 2 روزہ بات چیت میں طے پانے والے فیصلوں کو حتمی شکل دےدی گئی ، موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی ، وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انوار نے ویڈیو لنک پرگڈز ٹرانسپورٹرز کو اجلاس میں اہم امور پر یقین دہانی کرائی۔
مذاکرات کامیاب،گڈز ٹرانسپورٹ اتحادنے ہڑتال ختم کردی

















