جیلوں میں اقلیتی قیدیوں کے حقوق، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی :رانا منان

لاہور (مرزا ندیم بیگ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے جیل خانہ جات پنجاب رانا منان خان نے اقلیتی ہفتہ کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اقلیتی اسیران کے ساتھ کیک کاٹا اور ان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل اور ضروریات دریافت کیں،رانا منان خان نے اقلیتی اسیران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور جیلوں میں اقلیتی قیدیوں کے حقوق، عزت و احترام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،دورے کے دوران ہیومن رائٹس پنجاب کے ایڈوائزر و چیئرمین امن کمیٹی پنجاب کامران پرویز، اے آئی جی پریزنز میاں انصر اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ظہیر ورک بھی موجود تھے۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے اقلیتی اسیران کیلئے کئے گئے انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس نے کہا کہ اقلیتی برادری معاشرے کا اہم حصہ ہے اور حکومت پنجاب اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ جیلوں میں بھی تمام قیدیوں کے ساتھ بلاامتیاز انسانی بنیادوں پر مساوی سلوک اور بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے،اس نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی، برداشت، مساوات اور انسانی حقوق کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ بھی اسی عزم کا عملی اظہار ہے، جس کا مقصد اقلیتی اسیران کو یہ احساس دلانا ہے کہ ان کے حقوق اور مسائل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،دورے کے اختتام پر رانا منان خان نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اقلیتی اسیران کے مسائل اور سہولیات سے متعلق معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی شکایات کے ازالے کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے جائیں۔