9مئی کیس،میاں محمود الرشید کا ضمانت کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع

لاہور :(کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے 9مئی کے مقدمے میںضمانت کےلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔

اپیل میں میاں محمود الرشید نے موقف اختیار کیالاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،ٹرائل کورٹ نے برآمدگی کا الزام مسترد کرنے کے باوجود سازش کے جرم میں سزا سنائی،گواہوں کے بیانات مختلف عدالتوں میں ایکدوسرے سے متضاد اور اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو بری کیا جا چکا ، ایک ہی مقدمے میں ایک ملزم کو بری اور دوسرے کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔